ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد سے ملحقہ کینال پارک سکیم بنیادی سہولیات سے محروم

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی)ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد سے ملحقہ کینال پارک سکیم بنیادی سہولیات سے محروم ۔اہل مکینوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد سے ملحقہ کینال پارک سکیم اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔گلی نمبر 1میں پختہ سڑک ، سیوریج اور بجلی کے پول نصب ہیں جبکہ گلی نمبر2میں نہ تو پختہ سڑک ،سیوریج کا نظام کیساتھ ساتھ بجلی کے پول تک بھی نہ ہیں ۔جس سے اہل مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔اہل مکین طاہر نسیم ،بشارت رندھاوا ،محمد زبیر ،محمد سلیم نمبردار ،ملک محمد رفیق ،ارشد جاوید و دیگر کا کہنا ہے کہ گلی نمبر 1میں نصب بجلی کے کھمبوں سے گلی نمبر2کے مکینوں کے گھروں کو بجلی سپلائی کی گئی ۔بجلی کے میٹرون کی تاریں گھر وں کے اوپر سے گزر رہی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ۔گلی میں پختہ سڑک اور سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث مکینوں کو بارش کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ کالونی میں سوئی گیس کے پائپ بچھا دیئے گئے لیکن کینال پارک سکیم کو اس سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ اس کے اہل مکینوں کیساتھ ناانصافی و ظلم کے مترادف ہے ۔اہل
مکینوں نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کینال پارک سکیم کے رہائشیوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses