مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لئے صحت مند ماں اور بچہ ناگزیر ہیں،حاجی محمد الیاس انصاری

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)آئندہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لئے صحت مند ماں اور بچہ ناگزیر ہے اور ان سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ملک میں ماں وبچہ کی اموات بڑھنے کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی،غربت،ماحولیاتی آلودگی اور بیماری ہے۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد الیاس انصاری صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفےئر اینڈ بیت المال،میڈم وحیدہ افتخار ڈی اوسوشل ویلفےئرلیڈی ڈاکٹر ثمینہ کوثر اور ڈاکٹر ظفر الحسن نے رورل وومن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی فیصل آباد کے زیراہتمام سوشل ویلفےئر کمپلیکس ہال فیصل آباد میں ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا دائرہ کار پسماندہ علاقوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو بھی آگاہی ہوسکے۔اس سلسلہ میں انہوں نے سوسائٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔سوسائٹی کی نو منتخب صدرمسز عالیہ ظفر نے سوسائٹی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت دو عدد زچہ وبچہ سینٹرز،انڈسٹریل سکول چلانے کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ لگا کر ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی مہم چلارہی ہے۔اب سوسائٹی اگلے ماہ تیسرا زچہ وبچہ سینٹر گرین ٹاؤن میں قائم کرے گی اور سوسائٹی ہر15دن بعد دیہی اور سٹی علاقوں کی یونین کونسلوں میں ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی پروگرام شروع کررہی ہے اس سیمینار سے سوسائٹی کی چےئرمین نسیم اختر،شبنم جاوید ملک،مس بخاری،ڈاکٹر شمیم اختر،محمد ارشد انصاری اور سمیرااسلم نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل سوسائٹی کے 2014-15کے نومنتخب عہدیداران وایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے مہمان خصوصی حاجی الیاس انصاری ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفےئر میڈم وحیدہ افتخار نے حلف لیا۔

0 comments

Write Down Your Responses