اسلام آباد ایئرپورٹ سے 2 غیرملکی خواتین کو بغیر کلئیرنس نکالے جانے پر ایف آئی اے کے تمام عملے کو معطل کردیا

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے 2 غیرملکی خواتین کو بغیر کلئیرنس نکالے جانے پر ایف آئی اے کے تمام عملے کو معطل کردیا۔
 وزیر داخلہ نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے 2 غیر ملکی خواتین کو امیگریشن عمل سے گزارے بغیر نکالنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس سے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر مامور ایف آئی اے کے تمام عملے کو معطل کردیا۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو سیاسی اثر سے پاک کردیا اب محکمہ قومی ذمہ داری پوری کرے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسلاآباد ایئرپورٹ سے دو غیر ملکی خواتین کو کلئیرنس کے بغیر ایئرپورٹ کے احاطے سے نکالا گیا تھا، ایک خاتون کو وی آئی پی اور دوسری کو عام لاؤنج سے نکالا گیا جب کہ  معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکا3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses