اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی چوری پکڑی گئی

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) دیپیکا پڈوکون کو بھارتی فلم نگری میں خوش لباس اور منفرد ذوق رکھنے والی اداکارہ کا درجہ حاصل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بھی دیگر فلمی ستاروں کی طرح ہالی ووڈ اداکاراؤں کے اپنائے فیشن ہی کی نقل کرکے خوب داد سمیٹتی ہیں۔
ویسے تو بھارتی اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالتی ہیں لیکن کرینہ کپور ہو یا جیکولن فرنانڈس، ایشوریہ رائے ہوں یا سونم کپور  ہر اداکارہ ہالی ووڈ کی نقل کرکے فلمی تقریبات میں بڑے ہی دھڑلے سے فوٹو شوٹ کراتی ہیں لیکن نقل تو نقل ہی ہوتی ہے اس کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہے جو شائد ان ستاروں اور ان کے ڈریس ڈیئزانرز میں کچھ کم ہی ہوتی ہے، ایسی ہی اداکاراؤں میں دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جن کی چوری کئی بار پکڑی گئی ہے۔
بالی ووڈ میں 2013 کے دوران کئی ہٹ فلمیں دینے والی دیپیکا  کو فلمی حلقوں میں خوش لباس قرار دیا جاتا ہے لیکن اب کیا کہیں اس کی عقلمندی پر کہ جب بھی کوئی فلمی تقریب ہوتی ہے تو وہ  کسی نہ کسی کی ہالی ووڈ اداکارہ کے لباس کی کاپی کرتی ہیں،دپیکا کبھی کائل مینگیو کے زیب تن کیے لباس کی نقل کرتی ہیں تو  کبھی کیٹ ہڈسن اور زوئے سلدانا کی اورتو اوردپیکا وکٹوریہ ہاروے اور جنیفر لوپیز کے زیب تن کئے لباس کی نقل سے بھی باز نہ آئیں لیکن  انہیں کون سمجھائے کہ نقل تو نقل ہوتی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses