بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کا دھرنا دے کر احتجاج

ملتان (ڈسٹرک انچارج انوسٹی کیشن سیل )بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات نے دھرنا دے کر احتجاج کیا۔ یونیورسٹی کے تمام دروازے مسلسل پانچ گھنٹے تک بند کیئے رکھے۔ فزکس، کیمسٹری ، بو ٹنی، زولوجی اور انجنیئرنگ کے تمام اسٹوڈنٹس کا مطالبہ تھا کہ اُن کے سالانہ اور ضمنی پرچے الگ لیئے جائیں۔ کیونکہ ایک ہی دن سالانہ اور ضمنی پرچے دینے ہوں گے۔ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز نے بعض طالبات کو دھکے بھی دیئے اور اُن سے بد کلامی بھی کی۔ طلبہ اور طالبات کا کہنا تھا کہ جب تک اُن کے مطالبات پورے نئیں کیے جاتے وہ یہ دھرنہ اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses