تیزاب گردی کا شکار ہونیوالا ر مخیر حضرات کی امداد کا منتظر

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز ) دو سال قبل تیزاب گردی کا شکار ہونیوالا چوکیدار محمد نجیب حکومتی اور مخیر حضرات کی امداد کا منتظر ۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل مورخہ گیارہ اپریل 2012کو چمن بازار ہارون آباد میں چوری کی واردات کے دوران چوروں کی جانب سے پھینکے گئے تیزاب سے پولیس ملازمین اور بازار کا پرائیویٹ چوکیدار محمد نجیب بوری طرح جھلس گیا تھا ۔حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس ملازمین کی مالی امداد کر دی گئی تھی جبکہ چوکیدار محمد نجیب ابھی تک عرصہ دو سال گزرنے کے باوجود مخیر حضرات اور حکومتی امداد کا منتظر ہے ۔چوکیدار محمد نجیب نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امداد تو کجا اسے نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا ہے ۔وہ اپنے
بچوں اور غریب والدین کا واحد سہارا ہے ۔پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج معالجہ کے بعد جو جمع پونجی تھی وہ سب خرچ ہو گئی ہے ۔اب وہ اور اسکے بچے فاقوں کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔چوکیدار نجیب اور اہل خانہ نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اسے مالی امداد کیساتھ ساتھ نوکری بھی فراہم کی جائے ۔

0 comments

Write Down Your Responses