کھیل کے آباد میدان نوجوانوں کی صحت برقراررکھنے اور ا ن میں نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار کے حامل ہیں

وہاڑی( ایم وی این نیوز بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کھیل کے آباد میدان نوجوانوں کی صحت برقراررکھنے اور ا ن میں نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار کے حامل ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کی امنگوں کے مطابق پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول تحصیل وہاڑی کے فائنل مقابلے دیکھتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ،ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی ، صداقت خان شیر وانی بھی موجود تھے ۔پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول تحصیل سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں-65-KGکیٹیگری میں یو سی4کے خالد لطیف نے پہلی ،یوسی2کے مدثر ہاشمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔-75-KGمقابلوں میں یو سی 21کے محمد آصف نے پہلی ، اور یوسی4کے شمس الرحمن نے دوسری ، +75-KGمقابلہ میںیوسی3کے ابرار نے پہلی اور یوسی21کے قاسم علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 62-KGکیٹیگری میں یوسی 4خالد لطیف نے پہلی اور یو سی 21کے مدثر ہاشمی نے دوسری ، 77-KGمقابلہ میں یوسی4کے عمران اختر نے پہلی ، اور یوسی 21کے قاسم علی نے دوسری،94-KGمقابلہ میں یوسی 4کے ننھا نے پہلی اوریوسی 21کے محمد آصف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اتھلیٹکس مقابلوں میں ایک سو میٹر کی دوڑ میں یو سی 25کے محمد شبیر نے پہلی ،یو سی1کے محمد ندیم نے دوسری ، 200میٹر کی دوڑ میں یو سی8کے انصرعلی نے پہلی ،یوسی9کے راشدخلیل نے دوسری400میٹر کی دوڑ میں یو سی 11کے ناصر خان نے پہلی اور یوسی 16کے شاہد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔1500میٹر کی دوڑ میںیوسی18کے حیدر نے پہلی اور یوسی 1کے محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔نیزہ پھنکنے کے مقابلہ میں یوسی18کے محمد شفیق نے پہلی اور یوسی 14کے محمد سلیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔لانگ جمپ مقابلہ میںیوسی10کے محمد نواز نے پہلی اور یوسی18کے صابر نے دوسری ۔شارٹ پٹ مقابلہ میں یوسی5کے علی رضا نے پہلی۔یوسی25کے ضرغام خان نے دوسری پوزیشن حاصل ک

0 comments

Write Down Your Responses