شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ پچھتائے

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورو رپورٹ) شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ پچھتائے معصوم سادہ سودہ حمالی کی مذدوری کرنے والے شوہر سے شادی کرنے والی بیوی دو شہروں سے طلاق لینے کے بعد دو بچوں کی ماں نکلی شوہر کی جانب سے انکوائری محترمہ بپھر گئی اپنے آشنا کے ساتھ شوہر کا مال لیکر اڑ گئی شوہر نے انصاف کے لئے غریب آباد تھانے میں درخواست جع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق دل محمد کالونی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر مختیار چانگ نے ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ کر اپنے ساتھ شادی کے نام پر ہونے والے دھوکے سے آگاھ کیا اور بتایا کہ انکا رشتہ دستگیر کالونی کی رہائشی لڑکی اللہ رکھی ولدیت محمد جعٖفر مغل سے چار مہنے قبل شادی ہوئی اور انکا رشتا کرانے والی فردوس نامی خاتون نے دس ہزار روپئے لیکر انکا نکاح کروایا لیکن احمد علی ِ آصف نامی شخص اور دیگر نے گواہوں کے طور لڑکی کو کنواری کے طور پر دیا لیکن بعد میں پتا چلا کے میری بیوی اللہ رکھی شادی شدہ نکلی اور دو بچوں کی ماں اور انکے بچے تعلقہ ڈگری میں رھتے ہیں دو شوہروں میں سے ایک شخص آصف جو نکاح میں گواھ ہے وہ اسکا شوہر رھچکا ہے ۔ مختیار نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل وہ گھر اپنے آشنا آصف نامی شخص سے میرے گھر میں رکھے ہوئے پچاس ہزار روپئے ایک موبائل فون ، ایک سونے کی زنجیر لیکر فرار ہوگئی ہے ۔ مختیار چانگ نے بتایا کہ وہ کراچی میں مزدوری کرتا ہے وہ ایک مہنے کے بعد گھر آتا ہے اور اب وہ جب آیا تو اسکی بیوی گھر سے سب کچھ لیکر فرار ہوچکی تھی اور اب وہ انصاف کے لئے میڈیا کے پاس آئے ہیں

0 comments

Write Down Your Responses