پھل اور سبزی منڈی میں نیلامی کے دوران غریب طبقہ کا خیال رکھا جائے

ڈیرہ غازیخان(انویسٹی گیشن ٹیم) .کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمدآصف قریشی نے کہا ہے کہ پھل اور سبزی منڈی میں نیلامی کے دوران غریب طبقہ کا خیال رکھا جائے اور مڈل مین کا کردار ختم کرنے سے ہی خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایاجاسکتا ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈیرہ غازیخان میں سبزی منڈی میں نیلامی کے جائزہ کے دوران کیا. انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے مارکیٹوں تک براہ راست اجناس لانا ہوں گی آڑھتی ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں . سبزی منڈیوں میں صفائی اور دیگر سہولیات کا خیال رکھا جائے. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کی واحد سبزی منڈی میں دن کے تین اوقات میں نیلامی ہوتی ہے . یہ دوسرے صوبوں کیلئے گیٹ وے کا کام کرتی ہے گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر انتظامات بہتر کرنے سے بیشتر مسائل حل ہو سکتے ہیں . اس موقع پرای اے ڈی اے محمد ابراہیم راشد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . 

0 comments

Write Down Your Responses