ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے اور تجاوزات کی وجہ سے حادثات بڑھ گئے

ڈیرہ غازیخان(انویسٹی گیشن ٹیم) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے اور تجاوزات کی وجہ سے حادثات بڑھ گئے . کم عمرافراد کی ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کو روکنا ہو گا رکشہ اور ریڑھی مافیا سمیت عمارتی مٹیریل سڑکوں پر رکھنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرنی ہو گی .اس بات کا فیصلہ ڈی سی او محمد آصف قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا . ڈی سی او نے کہاکہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ کے استعمال پر عملدرآمد کرایا جائے گا. تمام سرکاری اداروں ، مارکیٹوں ، پلازوں اور مسافر گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی خارجی راستے بنانے ہوں گے . غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی. آگ بجھانے کے آلات کے استعمال کیلئے ڈرائیورو ں اورعملہ کو ریسکیو 1122 ابتدائی تربیت دے گا . ڈاکٹر ناطق حیات نے اجلاس کو بتایا کہ سال 2013 کے دوران 4242 سڑک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 5104 افراد متاثر ہوئے اور 89 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے . ریسکیورز نے 3354 افراد کو مراکز صحت منتقل کیا جبکہ 1661 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی . انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چار سال کے دوران ضلع میں چار گنا زیادہ گاڑیاں روڈ ز پر آئیں جن سے حادثات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ ہوا . اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمد اور سڑک حادثات سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی .

0 comments

Write Down Your Responses