نواز شریف کو دورہ جرمنی کی دعوت

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) جرمن چانسلر انجیلا مركل نے وزیر اعظم نواز شریف كو ٹیلی فون كیا جس میں انہوں نے نواز شریف کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دو طرفہ پالیسی كے امور پر تبادلہ خیالات كیا گیا جبکہ تعلقات میں بہتری پر بھی اتفاق کیا گیا، ذرائع كے مطابق جرمن چانسلر نے نواز شریف سے كہا كہ جرمنی پاكستان كو توانائی، تعلیم اور ووكیشنل ٹریننگ كے شعبوں میں بھر پور مدد فراہم كر سكتا ہے جبکہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاكستان كے قیمتی پتھر، فارماسیوٹیكلز اور سرجیكل آلات و كھیلوں كے سامان كی جرمنی میں برآمدات بڑھانے كی بہت گنجائش موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت جرمنی سے پاكستان درآمد كی جانے والی اشیا كا سالانہ مالیت 1.175 ارب ڈالر جبكہ پاكستان سے جرمنی برآمد كی جانے والی اشیا كی مالیت 1.147 ارب ڈالر ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses