نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانا ہمارے لیئے فرض اول ہے

ڈسکہ(نمائندہ خصوصی)نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہمارے لیئے فرض اول ہے اگر آپ ﷺ کی ولادت باسعادت نہ ہو تی تو یہ دنیا نہ ہو تی نہ زمین ہو تی نہ آسمان ہو تا نبی کریمﷺ کی ولادت کی خوشی ہر چیز مناتی ہے ان خیالات کا اظہار الحاج حافظ محمد صابر آف بھوپالوالہ نے سپرائے سپورٹس میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ سے کیا اانہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ اور ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہیں آپ ﷺ کی آمد سے ظمت کدہ جہاں نور بن گیا آپ ﷺ کی تشریف آوری سے غلاموں کو راحت ملی اور یتیموں کو قرار نصیب ہوا ،چوہدری ندیم غلام گل نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنے حسن اخلاق سے ذات پات و رنگ و نسل کے امیتیازات کا قلع قمع کر تے ہو ئے تمام مسلمانوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا محفل میں فیکٹری کے دو خوش نصیب ملازمین اویس علی اور مظہر کو بذریعہ قرعی اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے ۔

0 comments

Write Down Your Responses