سینئر اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر ترقی کی جائے

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورورپورٹ) گورمینیٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) سندھ کی جانب سے ریلی گورمینٹ ھاء اسکول شاھ ولی اللہ میرپورخاص سے ایوان صحافت تک نکالی گئی ریلی کی قیادت حاجی محمد اشرف خاصخیلی مرکزی صدر گسٹا سندھ نے کی۔ ریلی میں میرپورخاص ڈویزن کے علاوہ سندھ کے مختلف علائقوں سے گورمینٹ اسکول میل اور فی ٹیچرز نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھاکر محکمہ ایجیو کیشن سندھ کے سیکریٹری کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رھنما گسٹا سندھ حاجی محمد اشرف خاصخیلی، اقبال پھنور، ارباب ذوالفقار، گل حسن، راشد عباسی، یعقوب منگریو، افتخار احمد اور
دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو فوتی کوٹا دی جائے، سینئر اساتذہ کی میرٹ کی بنیاد پر ترقی کی جائے سرکاری چھٹیوں کے دوران کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کا خاتمہ کرنے ، کامرس ٹیچرس ماساوی کیڈر والے اساتذہ کو ترقی دی جائے۔ ۔ ریلی کے شرکاء نے مارکیٹ چوک پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ 

0 comments

Write Down Your Responses