پنجاب ٹیچرز یونین کا ایک اجلاس گزشتہ روز جام محمد صادق جھلن منعقد ہوا

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی ڈسڑکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) پنجاب ٹیچرز یونین کا ایک اجلاس گزشتہ روز جام محمد صادق جھلن منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی و تحصیل صدور کے علاوہ کثیر اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ قاری غلام یٰسین نے کیا ۔تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں شریک اساتذہ نے جام محمد صادق جھلن کی پھوپھی کی وفات پردلی دکھ اورغم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جام محمد صادق جھلن نے اخباروں میں لگنے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا جس میں اساتذہ کے کنوینس الاوئنس،ہر کلاس کا 95 فیصد رزلٹ اور 60 فیصد سے کم نمبر لینے پر اساتذہ کی سالانہ انکریمنٹ سٹاپ کرنے کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری کو ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ایسا کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین پہلے کی طرح اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے سب سے آگے ہوگی۔انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ان سروس پروموشن اور ٹیچرز پیکج پر کا م ہو رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اساتذہ اس بارے خوشخبری سننے کو ملے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses