بوائز اینڈ گرلز تیکو انڈوچیمپئن شپ 15اور16جنوری کوکریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں ہو گی،ڈی اوسپورٹس چوہدری طارق نذیر

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام سپورٹس گالا کے تحت دوروزہ بوائز اینڈ گرلز تیکو انڈوچیمپئن شپ 15اور16جنوری کوکریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں صوبہ بھر کے 9ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ڈی اوسپورٹس چوہدری طارق نذیر کے مطابق تیکو انڈو چیمپئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز کے مابین مختلف پیمائشوں کے الگ الگ مقابلے ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ بوائز کے درمیان 37کلوگرام،40کلوگرام،43کلوگرام،47کلوگرام،65,60,56,52کلوگرام اور اس سے اوپر جبکہ گرلز کے مابین 34کلوگرام،52,47,43,40,37کلوگرام اور اس سے اوپر کے مقابلے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوسرے اور اختتامی روز مقابلوں کے موقع پر ڈی سی اونورالامین مینگل،اراکین اسمبلی حاجی خالد سعید اور مدیحہ رانا مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری تیکوانڈو ڈاکٹراظہار الحق،لاہور سے تیکو انڈو کے کوآرڈینیٹرخالد مقصودودیگر آفیشلز بھی شرکت کریں گے

0 comments

Write Down Your Responses