نیشنل چک بال چیمپئن شپ خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے جیت لی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)نیشنل چک بال چیمپئن شپ خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے جیت لی۔انہوں نے فائنل میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو 46کے مقابلے میں55پوائنٹس سے ہرایا۔اسلام آباد کی ٹیم دوسرے اورفاٹا کی ٹیم تیسرے نمبرپررہی۔تقسیم انعامات کے موقع پر ایم این اے حاجی اکرم انصاری مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرپاکستان چک بال فیڈریشن کے صدر باسط شکیم ہاشمی سیکرٹری عمانویل اسد،ڈویژنل سپورٹس آفیسر میاں زبیرانور،ڈی اوسپورٹس طارق نذیراور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔حاجی اکرم انصاری نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چک بال کے کھیل کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے فیصل آباد میں چک بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

0 comments

Write Down Your Responses