آل پنجاب رہیڈ چیس شطرنج ٹورنامنٹ ،ڈ اکٹر مرتضیٰ نیشنل ماسٹر، دوسری پوزیشن وسیم اختر اور تیسری عامر کریم نے حا صل کی

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) آل پنجاب رہیڈ چیس شطرنج ٹورنامنٹ 2014کا انقعاد فیصل آ باد پریس کلب میں ہو ا ٹورنامنٹ کے فا تح فیصل آباد کے کھلاڑی ڈ اکٹر مرتضیٰ نیشنل ماسٹر قرار پائے۔جبکہ دوسری پوزیشن فیصل آباد کے وسیم اختر اور تیسری پوزیشن لاہور کے عامر کریم نے حاصل کی ٹورنامنٹ ہذا کے مہمان خصوصی سیکرٹری پریس کلب غلام عباس تنویر تھے ۔جبکہ مہمان ن گرامی میں ایگزیکٹو ممبر پریس کلب و چئیر مین امن کمیٹی سرور ڈویژنل سپورٹس آفیس میاں زبیر انور سابق نائب صدر محمد امین نیوز فوٹو گرافر تھے ٹورنا منٹ کا انقعاد فیصل آباد چیس ایسو سی ایشن نے کیا ایسو سی ایشن ہذا کے صدر سید عبدالسلیم شاہ نے ذاتی کاوش سے پنجاب بھر سے شطرنج کے نامور کھلاڑیوں کو مد عو کیا ۔ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ، لاہو ر ،شیخوپورہ ،ملتان،رحیم یا رخان سے چیس پلئیرز نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی کے کھلاڑی ناگزیر وجو ہا ت کی بناء پر شرکت نہ کرسکے ۔ٹورنامنٹ میں کل 40کھلا ڑیوں نے شر کت کی فاتح ٹورنامنٹ ڈاکٹر مرتضیٰ نے ساست میں سے چھ پوائنٹ حاصل کئے ۔ٹورنامنٹ سوئس لیگ سسٹم کے تحت ہو ا ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن فیصل آباد کے محمد شہزاد پانچویں لاہور کے حامد حسن جبکہ چھٹی پوزیشن فیصل آباد کے صوفی لقمان نے حاصل کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب غلام عباس تنویر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انقعاد کرانے والی شطرنج ایسو سی ایشن کی ضلعی انتظامیہ خراج کی مستحق ہیں۔جس کے آراکین نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک شاندا ر ٹورنا منٹ منقعد کرواکر شطرنج کے ٹیلنٹ کو پر پرائی بخشی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی او فیصل آباد سپورٹس کی بہتری کیلئے کوشاں ادارے شطرنج کے کھلاڑیوں کے لئے مناسب اقدامات کریں تاکہ دنیا کی 200سے زائد ممالک میں کھیلا جانے والا یہ کھیل پاکستان میں بھی ترقی رکر سکے ۔ایف پی سی شطرنج کے کھلا ڑیو ں کی فلاح کیلئے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ ہو نے والے مقابلوں کیلئے بلا معاوضہ جگہ فراہم کرنے کیلئے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں اپنے ایجنڈے میں اس معاملے کو زیر بحث لائے گے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر میاں زبیر انور نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ شطرنج کی انٹر ڈویژن چیمپئن شپ سرکاری سطح پر انقعا د کروائیں گے اور دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے انتظامات کرتے ہوئے سہولیات فراہم کریں گے اور نقعد انعامات کے ساتھ ٹرافیاں اور شیلڈز دیں گے۔مذکورہ ٹورنامنٹ کے روح رواں سید عبدالسلیم شاہ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء کھیل و ثقافت ریاض پیر زادہ ، رانا مشہود نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیس کے کھلاڑیوں کو ڈویژنل سطح پر ضروری سامان اور جگہ مہیا کی جائے جہاں روز مرہ کے طور پر گیم پریکٹس کر سکیں ۔شطرنج کا ضروری سامان شطرنج کے مہرے شطرنج کے پلاسٹک بورڈ اور چیس کلاک مہیا کئے جائیں اول والے کھلاڑی ڈاکٹر مرتضیٰ کو ٹرافی اور دس ہزار روپے نقعد انعام سیکرٹری پریس کلب جی اے تنوریر کے ہاتھوں دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن وسیم اختر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عامر کریم کو ٹرافیاں اور پانچ پانچ ہزار روپے نقعد انعام ایگزیکٹو ممبر پریس کلب غلام سر ور نے تقسیم کیے۔

0 comments

Write Down Your Responses