اہل خانہ کے ہمراہ زیادہ وقت نہ گزار پانے پر افسوس

ممبئ(انویسٹی گیشن ٹیم) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلمی مصروفیات کی بناء پر اہل خانہ کے ہمراہ زیادہ وقت نہ گزار پانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئیٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں اداکارہ شاہ رخ خان نے کہاکہ ان دنوں ان کی فلمی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے انھیں عکس بندی سے فارغ ہو کر اہلیہ اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل رہا اور انھیں بوریت اور تھکاوٹ کا احساس ہو رہا ہے۔
اداکار شاہ رخ خان ان دنوں فلم ہیپی نیو ایئر کی عکس بندی میں مشغول ہیں جس میں ان کی ہیروئن اداکارہ دپیکاپڈوکون ہیں۔ فلم رواں سال ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses