عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے

ڈسکہ(نمائندہ خصوصی)عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اپنے سابق ناظمین دور میں تھانہ کچہری کی سیاست کو ختم کر کے علاقہ کے لوگوں کو مثبت سیاست سے روشناس کرایایہی وجہ ہے کہ علاقہ کی غریب عوام اور باشعور عوام مجھے دیوانہ وار چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین سابق ناظم یونین کونسل کنڈن سیان چوہدری عبدالمنان علوی نے امیدوار برائے کونسلر جنرل کونسلر صحافی ناصر محمود رانجھا کے ہمراہ اپنی الیکشن مہم کے دوران اڈا کنڈن سیان پر لوگوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگ موسمی سیاستدانوں کو پہچان چکے ہیں جوالیکشن کے قریب آتے ہی لوگوں کوبرادری ازم اور دھڑے بندیوں میں تقسیم کر نے کی کوشش کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن علاقہ کے لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ کھوٹے اور کھرے سکوں کی پہچان کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن برادری ازم ذات پات سے لاتعلق ہو کر لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دوبارہ کامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے امن اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی اس موقع پر ملک نعیم احمد اعوان ،ملک شہزاد احمد اعوان ،چوہدری ظفر احمد بسراء ،چوہدری اختر علی سیان ،ملک عرفان احمد اور محمد ارشد المعروف بگا بٹ بھی موجودتھے۔

0 comments

Write Down Your Responses