لوڈشیڈنگ اورخراب سیکورٹی صورتحال نے ملکی معیشت کومزیدابترصورتحال میں مبتلاکردیاہے۔موجودہ مرکزی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔اخترسعیدخان ایڈوووکیٹ

ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیر سے)اخترسعیدخان ایڈوووکیٹ سابقہ صدرڈسٹرکٹ بارڈیرہ اسماعیل خان وسیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری اورعوامی جماعت ہے۔جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت قانون کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے موجودہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں پرتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے 2013ء کے الیکشن کوقبول کیاہے۔لیکن موجودہ مرکزی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔کیونکہ حکومت میںآتے ہی بھرتیوں پرپابندی لگادی۔بلکہ پہلے سے سرکاری اہلکاروں کونکالناشروع کردیاہے۔جس سے مہنگائی اوربیروزگاری مزیدبڑھے گی۔اوراسکے ساتھ لوڈشیڈنگ اورخراب سیکورٹی صورتحال نے ملکی معیشت کومزیدابترصورتحال میں مبتلاکردیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کے جائزکاموں کی سپورٹ کریگی لیکن عوامی مسائل کے حل میں غفلت کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا۔کیونکہ جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے تب تک جمہوریت اورجمہوری ادارے ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پراعتماد کااظہارکیا۔

0 comments

Write Down Your Responses