نام نہا د مذہبی قوتیں میلاد جلوسوں پر انتشار برپا کرنا چاہتی ہیں،امریکہ اسلام اور پا کستان بدکا ترین دشمن ہے،مقرین ریلی پا کستان سنی تحریک

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام دھوبی گھاٹ تا ستیانہ روڑ سلیمی چوک تک میلاد ریلی نکالی گی۔ریلی سے صوبا ئی صدر پا کستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلا د النبی ﷺ منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔بعض نام نہا د مذہبی قوتیں میلاد جلوس پر انتشار برپا کرنا چاہتی ہیں۔رسول اکرم ﷺ کی تشریف آوری دو جہانوں کے لئے بعث رحمت ہے۔مسلمانوں کو اپنے اختلا فات کو بھلا کر کفر اور یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا بھر پور مقا بلہ کرنا چاہئے۔امریکہ اسلام اور پا کستان بدکا ترین دشمن ہے۔سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو باہم اختلافات کو بھلا کر ملکی سلامتی اور خود مختاری کو مقدم سمجھنا چا ہئے۔شرکاء ریلی سے صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری ،سٹی صدر پروفیسر محمد آصف رضا ،حافظ زاہد ،ڈاکٹر خاور خان ،امجد لیطف،چوہدری ظفر کریم،محمد کاسف قادری میاں ساجد الرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلا ف مجرمانہ اور بزدلانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔دہشت گردوں سے کسی بھی طرح کے مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔دہشت گردوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میلاد جلوسوں کو دہشت گردی کانشانہ نا بنائیں۔حکومت کی غیرمتواز پا لیسیوں نے پورے ملک وقوم کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔امن و امان قائم کرنے کیلئے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہو گی۔چوہدری اسلم کی شہادت اور امیر مقام پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔میلاد ریلی کے شرکاء کا تاجروں نے شاندار استقبا ل کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،مشروبات پلائے گئے اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔دھوبی گھات سے سرکلر روڈ،کچہری بازار ،گھنٹہ گھر ،ریل بازار سے ہوتی ہوئی ستیانہ روڈ سلیمی چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔سلیم چوک میں میلاد پرچم کشائی کی گی۔درود سلام پڑھا گیا۔

0 comments

Write Down Your Responses