پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے

بہاول پور (انویسٹین گیشن ٹیم ) پاکستان پیپلزپارٹی جاگیرداروں اورسامراجوں کامقابلہ کریگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ۔یہ بات سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے سابقہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات پاکستانی عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اورپسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کی شہیدذوالفقار علی بھٹو کے نظریات ہمارے لئے اندھیرے میں چراغ کی مانند ہیں پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں اور جیالوں کی پارٹی جوآج بھی عوام کے دلوں میں ہے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بھٹوخاندان اورجیالوں نے بے مثال قربانیاں دیں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ملک کی خوشحالی اورمضبوط جمہوری پاکستان کیلئے جدوجہد کرینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی حقیقی وارث جماعت ہے جوجمہوریت ہماری سیاست اورطاقت کاسرچشمہ عوام کے بنیادی فلسفے پرقائم ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اور جس کی جڑیں عوام میں دن بدن مضبوط ہورہی ہیں۔ 

0 comments

Write Down Your Responses