سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 370 سے زائد مشتبہ افراد حراست

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 370 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
  اسلام آباد پولیس کے 400 اہلکاروں اور کمانڈوز نے اتوار کی علی الصبح سبزی منڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 370  سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے، زیر حراست افراد میں افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جو پولیس کو مناسب دستاویزات فراہم نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے بھی کچی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses