عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا،800سے زائد ٹریفک وارڈنز،38لیڈی ٹریفک واردنز ڈیوٹی دیں گے

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سٹی ٹریفک پولیس نے عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا۔800سے زائد ٹریفک وارڈنز،38لیڈی ٹریفک واردنز اور40سے زائدسینئر ٹریفک وارڈنز/انسپکٹر کو سپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا اس خصوصی ڈیوٹی میں فیلڈ کے علاوہ دفاتر میں تعینات تمام ٹریفک سٹاف کو بھی مختلف پوائنٹس پرلگایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشورنے ’’عیدمیلادالنبی‘‘ٹریفک پلان پرتفصیلات فراہم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹس،گھنٹہ ھر اور شہر بھر میں تمام چوکوں اور چوراہوں پرٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے اوقات کار کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ ٹریفک وارڈنز اورسینئرٹریفک وارڈنز علی الصبح سے لیکر اختام رش تک ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں گے اور غفلت،لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تاہم اچھی کارکردگی اورمحنت سے فرائض منصبی نبھانے والوں کو محکمانہ انعامات اورسر ٹیفکیٹ دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔سی ٹی او نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور کسی قسم کی بھی ٹریفک وائلیشن سے بعض رہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses