ضلعی پولیس نے سال 2013میں فیصل آباد میں خطرناک ملزمان کے 48 گینگزکو گرفتار کیا

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) ضلعی پولیس نے سال 2013میں فیصل آباد میں خطرناک ملزمان کے 48 گینگزکو گرفتار کیا اور 164ملزمان کے خلاف385 درج مقدمات میں 227مقدمات نئے جبکہ 59پرانے مقدمات یکسو کئے گئے ۔سی پی اوفیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے ملزمان سے تین کروڑپچاس لاکھ ایک سو پندرہ روپے (35000115)مالیتی مال مسروقہ سامان جن میں ، 7عدد کاریں، ایک عدد ویگن مزدا،58عدد موٹر سائیکل، 88عدد موبائیل فون،98عدد کوائل تار تانبا معہ سامان لوہا 17,عدد مویشی ،2عدد ڈالے،104عدد پسٹل ،1عدد کلاشنکوف ،2 عدد ریپیٹر ، 3عدد ریوالور ،1عدد پپش گن ،2عدد بندوق 12بورشامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے برآمد کیا۔سی پی او فیصل آباد نے سی آئی اے پولیس کی سپیشل ٹیمیں بنا دی ہیں جن کو ٹاسک دیاہے کہ موجودہ آپریٹنگز گینگزکے خلاف جدیدپروفیشنل اندازمیں موئثرکاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گرفتار کرے تاکہ فیصل آبادکے امن وامان کو مزید موئثر بنایا جا سکے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses