سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 9مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی پی او سرگودھاراجہ بشارت محمود کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 9مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے فاروق اعظم ، سیف اللہ سکنائے چک43 جنوبی، تھانہ میانی پولیس نے محمد وسیم سکنہ میانی، تھانہ بھیرہ پولیس نے شاہد محمود عرف گوشی ، تبسم رضا ، محمد ایوب سکنائے 49 ٹیل سرگودھا ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد صفدر سکنہ چک93 جنوبی، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے طاہر حسین سکنہ کوٹلہ سیداں، تھانہ سلانوالی پولیس نے ثمر سکنہ چک90 شمالی کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses