پولیس کمپیوٹر برانچ میں انٹر نیٹ پولیسنگ کے تحت 59درخواستیں موصول،15مقدمات درج

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدراشرف کی انٹر نیٹ پولیسنگ کے تحت اب تک پولیس کمپیوٹر برانچ میں 59درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جن پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ،جس میں اب تک 15درخواستوں پر رابری ،چوری اورلاؤڈ سپیکرکے غلط استعمال کی 15ایف آئی آردرج ہو چکی ہیں ،جبکہ کچھ درخواستیں دونوں فریقین کی باہمی صلح ہو جانے پر بروئے راضی نامہ یکسو ہوئیں ۔سی پی او فیصل آباد نے بیرون ملک اوراندورن ملک ایسے تمام خواتین وحضرات کی سہولت کیلئے جو پولیس دفاتر تک نہیں آسکتی ،کی آسانی کیلئے crime.report@faisalabadpolice.gov.pkکے ذریعے ڈائیریکٹE.mailکے ذریعے اپنی درخواستیں بجھوانے کی سہولت مہیا کروائی ہے ۔جس کی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیشن اور مانیٹرنگ کی جاتی ہے 

0 comments

Write Down Your Responses