تھانہ مامو ں کانجن پولیس کی حراست سے ملزم کے بھاگ جانے پر انچارج انویسٹی گیشن ا ور محرر تھانہ و کانسٹیبل،معطل

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس مقابلے میں ملوث ملزم عمران ولد لال دین قوم ملک سکنہ لنڈیانوالہ کو پولیس حراست سے بھاگ جانے کے الزام میں محمد سرور کانسٹیبل 3748/c,محرر تھانہ مامو ں کانجن محمد محسن1669/HCاور انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر ولی محمد وٹو کو فوری معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ نمبری 26مورخہ 12.01.14جرم 223/224,155cتھانہ ڈجکوٹ درج کر لیا گیا ہے جس میں ملزم کو لے جانے والے کانسٹیبل محمد سرور 3748/cکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سی پی او فیصل آباد نے اے ایس پی تاندلیانوالہ جواد احمد کی سر براہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مفرور ملزم عمران کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses