اسرانی میں نابالغ 12سالہ بچی کا اغوا مقدمہ درج نہ ہوا متاثرین کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

خیرپورٹامیوالی( انویسٹی گیشن ٹیم ) خیرپورٹامیوالی کے نواحی قصبہ اسرانی میں محکمہ ریلوے کے ریٹارئرڈ ملازم غلام جعفر خاں دادپوترہ کے گھر میں 5مسلحہ افراد نے داخل ہوگر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا رسیوں سے باندھ کرتشدد کیا اس کی 12سالہ نابالغ بیٹی صائمہ کو اغوا کر کے لے گئے پولیس ملزمان سے مل گئی مقدمہ درج نہ ہوا اۃل خانہ کا شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق خیرپورٹامیوالی کی نواحی بستی اسرانی کے رہائشی محکمہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم غلام جعفر خان داد پوترہ کے گھر میں 5مسلح افراد حمیدعرف پنوں خان۔الطاف شاہ۔عبدلمجید عرف پپو۔خان محمد۔اورنویدعرف نیدی شاہ نے داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشددکیا رسیوں سے باندھ دیا اور اس کی نابالغ 12سالہ بیٹی صائمہ کو زبردستی اغوا کر کے لگئے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھر پولیس نے ملزمان سے سازباز کرلی ہے تاحال نہ تو مقدمہ درج ہوا ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے

0 comments

Write Down Your Responses