راہگیروں کو لوٹنے والے دو ڈاکو گرفتار دو موقع واردات سے فرار ،موبائل فون اور نقدی برامد

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) امروز4ڈاکووں نے بلال ولد عبدالغفورسکنہ 242رب سے دسوہہ گاؤں جاتے ہوئے موبائل فون ،نقدی اورسگریٹ وغیرہ چھین لیے ،جس پر بلال کے شور مچانے سے قریبی علاقوں سے لوگ روشن والاپٹرولنگ پولیس او رایس ایچ او ڈجکوٹ انسپکٹر اخترعلی ،اے ایس آئی نوید اسلم اور دیگر پولیس موقع پر پہنچ گئے ،جنھوں نے مل کر ڈاکوو ں کا پیچھا شروع کر دیا جس پر ڈاکو قریبی گنے کے کھیت میں داخل ہو گئے ،جن کا ڈسٹرکٹ او ر پٹرولنگ پولیس نے تعاقب جاری رکھا،جو دوران سرچ آپریشن دو ڈاکو معہ لوٹا ہوا مال پولیس نے پکڑلیا ،جن کے نام ،لیاقت عرف لیاقی سکنہ مذہبی والا،قاسم ولد شفیق سکنہ مذہبی والا معلوم ہوئے ،جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان نے کافی مقدار میں واردارتوں کا انکشاف کیا ہے جس کی روشنی میں تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ نمبر454/13جرم 392ppcیکسو ہوا ہے گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے ۔کہ وہ 9 افراد پر مشتمل گروہ ہیں جو مختلف اوقات میں مختلف وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈی ایس پی فیکٹر ی ایریا کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دے دی ہے جو مقدمہ میں بقیہ ملزمان گرفتار کرنے کے علاوہ تمام حقائق کومیرٹ پرفائنل کرے گی 

0 comments

Write Down Your Responses