وزیر اعظم کا استقبال گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگی رہنماؤں نےکیا

سوات(انویسٹی گیشن ٹیم) مسلم لیگ (ن) سے اختلا فات پرتحریک انصاف کھل کرمیدان میں آگئی اور وزیر اعظم نوازشریف کی سوات آمد پر خیبرپختونخوا حکومت کے کسی نمائندے نے ان کا استقبال نہیں کیا۔
وزیراعظم نوازشریف سوات پہنچے تو صوبائی حکومت کےکسی نمائندے نےاستقبال کے لئےآنے کی زحمت تک گوارا نہ کی، وزیر اعظم کا استقبال گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگی رہنماؤں نےکیا۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ذرائع کا مؤقف تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چار بار خط لکھا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، وزیراعظم کے ناروا سلوک کے باعث ہی صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ ان کے استقبال کےلئے نہیں گیا۔

0 comments

Write Down Your Responses