ناجائزتجاوزات کیخلاف صوبائی حکومت کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان عرفان اللہ محسودکی نگرانی میں آپریشن۔روڈزپررکھے گئے سامان کوقبضے میں لے لیاگیا

ڈیر ہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)ناجائزتجاوزات کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرعرفان اللہ محسودکی نگرانی میں جی پی اوچوک‘توپانوالہ چوک‘شوبراہ چوک‘نئی بنوں چونگی اورشیخ یوسف اڈہ سمیت دیگرعلاقوں میں ایم سی اہلکاروں کے ہمراہ آپریشن‘روڈزپررکھے گئے سامان کوقبضے میں لے لیاگیا‘تجاوزات کیخلاف صوبائی حکومت کی ہدایت پرآپریشن جاری رہیگا‘اسسٹنٹ کمشنرعرفان اللہ محسود۔تفصیلات کے مطابق کمشنرڈیرہ مشتاق جدون کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرڈیرہ عرفان اللہ محسود کی قیادت میں ایم سی اہلکاروں نے جی پی اوچوک ‘توپانوالہ چوک‘شوبراہ چوک‘نئی بنوں چونگی اورشیخ یوسف اڈہ سمیت دیگرعلاقوں میں ناجائزتجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ایم سی اہلکاروں نے دکانوں سے باہرسڑکوں پررکھے گئے سامان کوقبضے میں لے لیا۔جبکہ مستقل بنیادوں پربنائی گئی تجاوزات کوبھی گرادیاگیا۔جس سے مذکورہ علاقوں کی سڑکیں کشادہ ہوگئیں اورٹریفک کے مسائل بھی حل ہوئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ عرفان اللہ محسودنے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرناجائزتجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگااورتجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائینگی۔

0 comments

Write Down Your Responses