ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹ گئے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے

میرپورخاص(بیورورپورٹ)ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹ گئے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق نے سیکٹر بی منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان قائد تحریک الطاف حسین پر اندھا اعتماد کرتے ہیں ۔استحصالی سازشی ٹولے نے شروع دن ہی سے ایم کیو ایم کے قافلہ حق پرستی کو روکنے کے لئے منفی پروپیگنڈے اور سازشوں کے تانے بانے بنے لیکن سازشی عنا صر کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ۔ قدرت نے سازشی عناصر کی سازشیں پلٹ دیں اور ایم کیو ایم کا نام مٹانے کا سوچنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔آج دنیا میں ان کا کوئی نام لیوا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں ایم کیو ایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی اپنے بلند عزم و حوصلے سے ایسی تمام سازشوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا اور آج بھی اتحاد کی طاقت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملکی استحکام اور خوشحالی کے لئے بھرپور عملی کردار ادا کیا اور ہمیشہ بلا امتیاز خدمت انسانیت کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیو ایم حقوق سے محروم تمام ثقافتی، مذہبی اور لسانی اکائیوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ دے کر ملک دشمن استحصالی ٹولے کو مسترد کردیں گے ۔اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی سمیت سیکٹر بی کے انچارج احسن مغل و اراکین سیکٹر کمیٹی اور یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

0 comments

Write Down Your Responses