سندھ کی شہری آبادی کو حقوق دیئے جائیں

میرپورخاص(ایم وی این نیوز بیورورپورٹ)طاقت اور جبر کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا۔سندھ کی شہری آبادی کو حقوق دیئے جائیں۔یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کے بیان کو متنازعہ نہ بنایا جائے بلکہ اُن کے بیان کو اصل روح کے مطابق سمجھ کر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے غریب ومظلوم عوام کو حقوق فرہم کیا جائے دھمکی آمیز بیانات کے ذریعے حقوق کی جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا ۔نفرتوں کے بیج بونے والے نام نہاد سیاستدان اب ملک کے 98فیصد عوام کا استحصال نہیں کرسکتے۔تانگہ پارٹیوں کے نام نہاد رہنما اور سیاسی یتیم اپنی حیثیت پہچانیں اور دھونس دھمکی کی سیاست سے باز آجائیں۔عوام کے جائز حقوق کا مطالبہ غداری نہیں ہے ۔ایم کیو ایم کی جمہوریت اور سندھ دوستی کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو لڑوانے کی سازشیں کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام مسترد کردیں گے۔ اکثیریت کے گھمنڈ میں مبتلا سندھ اور ملک دشمن استحصالی طبقہ بھول بیٹھا ہے کہ قدرت کا بھی ایک نظام ہے ۔ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسلی و لسانی بنیاد پر تعصب ملک کی بنیادوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کے غریب و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کی ہے۔طاقت اور جبر کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ عوام باشعور ہیں اور اپنے جائز حقوق لینا جانتے ہیں ۔منافرت پھیلا کر عوام پر راج کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔وہ وقت دور نہیں جب انقلاب بپا ہوگا اور ایک عوامی سیلاب اٹھے گا جو ان تمام ملک دشمن قوتوں کو بہا لے جائے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses