دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا

میرپورخاص(ایم وی این نیوز بیورورپورٹ)دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔حکومت ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ معصوم عوام اور مسلح افواج انتہا پسندوں کی دہشت گردی اور بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں ۔آئے روز دہشت گردی کے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس اور مایوسی پھیل رہی ہے ۔اس سنگین صورتحال میں تمام سیاسی ، مذہبی اور دینی جماعتوں کواختلافات بھلا کر متحد ہوکر ملک دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت اور مسلح افواج دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے ٹھوس اور واضح اقدامات کریں ۔جو دہشت گرد آئین و قانون نہیں مانتے ان سے مزاکرات بے معنی ہیں۔عسکری اداروں اور ایجنسیوں کی رٹ دہشت گردوں کے سامنے ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین صورتحال سے نمبٹنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ ملک دشمن قوتیں ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشوں کے جال بننے میں مصروف ہیں اور ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں۔ دہشت گردی کا قلع قمع ناگزیر ہوگیا ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کاروائی میں ہرگز دیر نہیں ہونی چاہئے

0 comments

Write Down Your Responses