چودہ سالہ ملازمہ ہوس کا شکار

لاہور(انویسٹین گیشن ٹیم) ایم اے او کالج  کا پروفیسر 14 سالہ ملازمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایم اے او کالج کا پروفیسر سلمان رفیق  مبینہ طور پر اپنی 14 سالہ ملازمہ کو ایک ماہ تک باندھ کر رکھا اوراس دوران وہ اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا ۔ متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں جس وقت سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ بے ہوش بھی تھی، ڈاکٹرز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی  کی بھی تصدیق کی ہے، دوسری جانب پولیس نے پروفیسرسلمان رفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    

0 comments

Write Down Your Responses