شیعہ زمیندار باپ بیٹے کو -25لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کی کالیں

میاں چنوں( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) نواحی گاؤں چک نمبر8/8- آرتلمبہ کے رہائشی شیعہ زمیندار مجاہد اور اس کے والد منور حسین گل کو ان کے موبائل نمبرز03458049575اور03008392202 پرنامعلوم دہشت گردوں نے موبائل نمبرز03150850441اور03120609963سے مسلسل کالوں اور میسجز کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں بطور تاوان-25لاکھ روپے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے اورعدم ادائیگی پر گھروں کو بارودسے اُڑاکر خاندان اور بھائیوں سمیت قتل کردینے کی دھمکیاں گئیں اور گھر پر فائرنگ کی گئی اس اطلاع پرڈی پی او خانیوال کے حکم پرحفاظت کیلئے مقدمہ درج کرکے پولیس فورس تعینات کر دی گئی اس کے باوجودرات کی تاریکی میں پولیس نفری کی موجودگی میں گھر پردوبارہ حملہ-6سے زائد افراد نے حملہ کردیا اور بے تحاشہ فائرنگ کردی جبکہ دھمکی آمیز کالز و میسجز کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم تھانہ تلمبہ پولیس نے زیر دفعات 324,25-D,506.148,149ت پ مقدمات نمبرز18/14اور26/14کا اندراج کرکے مبینہ طالبان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی ہے 

0 comments

Write Down Your Responses