پریس کلب حاصل پور کی توسیع اور صحافیوں اور وکلاء کالونی کی منظوری انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب دورہ حاصل پور کے دوران دیں گے۔محمد افضل گل چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت

حاصل پور ( سہیل باجوہ سٹی ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل)حاصل پور کی تقدیر بدلنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے عملی اقدام شروع کر دیے۔اب محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو گا۔ چار ارب کی خطیر رقم سے حاصل پور سے بھا ول پور تک ون وے کارپٹڈ روڈ کی تعمیر کی منظوری مل گئی ہے۔جلد کام شروع ہو جائے گا اسکے علاوہ بیشمار تر قیاتی منصوبے بھی شروع ہو نگے۔پریس کلب حاصل پور کی توسیع اور صحافیوں اور وکلاء کالونی کی منظوری انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب دورہ حاصل پور کے دوران دیں گے۔محمد افضل گل چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت ممبر صوبائی اسمبلی کا پریس کلب حاصل پور میں سیمینار سے خطاب اور پریس کانفرنس۔تفصیل کے مطابق حاصل پور پریس کلب میں زراعت کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت محمد افضل گل نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسکے فروغ کے لیے ہم ہر ممکن کو شش کریں گے اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انتھک محنت کریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حاصل پور کی تقدیر بدلنے کا وقت اب قریب ہے حاصل پور کا دیرینہ مسئلہ ضلعی مقام بھاول پور سے سڑک کا رابطہ تھا جو کہ انتہائی خستہ حالت میں تھی اور حادثات کا موجب تھی۔جبکہ دوسری جانب کسانوں کوا جناس کی نقل وحرکت میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔انہو ں نے کہا کہ انتہائی خوشی کے ساتھ میں یہ اعلان کر رہا ہو ں کہ چار ارب روپے کی خطیر رقم سے اس مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر نے کے لیے وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے ون وے منصوبہ سڑک بھا ول پور تا حاصل پور کی منظوری دے دی ہے ۔اس کے باعث جہا ں کسان خوش حال ہو گا تو وہیں کاروبا رسے منسلک افراد کا بھی بیش بہا فائدہ ہو گا ۔اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو نگے ۔اور ہمارے علاقہ سے بے روز گاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ حاصل پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی توسیع کا کام بھی چند یوم تک شروع ہوجائے گا اور چالیس سے دوگنا کر کے اسکو اسی بیڈز تک اپ گریڈ کر کے ماڈل ہسپتال کا درجہ دیا ہے اسکے علاوہ قائم پو رسے ہیڈ اسلام تک کا رپٹڈ روڈ کی تعمیر کے لیے نو کروڑ کی رقم کی منظوری بھی ہو چکی ہے۔جبکہ ایشیا کی دوسری بڑی حاصل پور کی کچی آبادی کی تعمیر و ترقی اور سہو لیا ت کی فراہمی کے لیے چار کروڑ کی رقم مختص کی جا چکی ہے۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ تھانہ چوک تا پر یس کلب حا صل پور تک ون وے روڈ کی تعمیر ،پریس کلب حا صل پور کی توسیع کے لیے پراجیکٹ پلا ننگ کے دفتر کے پریس کلب میں شمولیت ،اور وکلاء و صحافی کا لو نی کا اعلان وزیر اعلیٰ اپنے دورہ حا صل پو رکے دوران انشاء اللہ کر یں گے۔انہو ں نے کہا کہ تر قیا تی کا موں کے سلسلہ میں کبھی بھی کسی دور میں ا تنے بڑے میگا پر اجیکٹ شروع نہیں ہو ئے ۔ان کی بدولت حا صل پور کی عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا ۔اس موقع سینئر مسلم لیگ (ن)کے کا رکن و سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری تنویر احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیا دت نے افضل گل کو زراعت سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر انتہا ئی اہم فیصلہ کیا ہے ۔اور افضل گل جیسا عوامی نمائندہ عوام کے لیے ایک مسیحا ہے جس کا دن رات صر ف اور صرف عوام کے لیے ہے۔اس موقع پر محمد صدیق غوری، سہیل باجوہ نے بھی کسانوں کے لیے سہو لیا ت کی فراہمی اور ترقیاتی کام کے حوالہ سے افضل گل کی کو ششوں کو سراہا ۔اور انکو مزید عوامی سہو لیا ت کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب حاصل پور چوہدری محمد ندیم خالق اور جنرل سیکرٹری زبیر ملک نے کہا کہ کو ئی بھی عوامی نمائندہ اپنے انتخاب میں اس وقت پو را اترتا ہے جب وہ عوامی توقعات اور خواہشات پر پو را اترے ۔ا س موقع پر صدر پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ پریس کلب سے ملحقہ بلڈنگ جو کہ پہلے پراجیکٹ پلا ننگ کا دفتر تھی اب خالی ہے کو پریس کلب میں شامل کیا جائے کیو نکہ موجودہ بلڈنگ بہت قلیل ہے۔اور صحافیو ں کے لیے کالونی کا قیام بھی
ممکن بنا یا جائے۔اس موقع ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1ماسٹر محمد صدیق ،ماسٹر محمد فاروق شاہ جی،خالد سٹی سپو رٹ،ملک تنویر علوی کارکن مسلم لیگ ن،علی شیر کاہلوں ،چوہدری محمد تنویر سابق چیئرمین بلدیہ،ساجد سلیم مسلم لیگ ن ، رانا عبدالمجید عمیر ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حاصل پور سہیل بشیر کمبوہ ،مقبول کمبوہ اور راشد پرویز چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses