سخت سردی میں گیس غائب ہوگئی ہے

میرپورخاص (بیورورپورٹ) سخت سردی میں گیس غائب ہوگئی ہے لکڑی کوئلا مہنگا ہوگیا ہے، حکومت گیس کی فراھمی کو یقینی بنائے یہ صدائیں میرپورخاص کی خلق خدا کی، گئس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر نے میرپورخاص کی عوام کو سخت سردی میں زہنی مریض بنادیا ہے عوام نے ایوان صحافت کی ٹیم کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادئیے ۔ سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص کی عوام بھی سخت سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے عتاب کا شکار ہیں اور حکومت سے مہنگائی سمیت سیکڑو شکایتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ریلوے کالونی، پاک کالونی، دل محمد کالونی سمیت شہر بھر میں گئس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد جو گیس ملتی ہے وہ بہت کم پریشر سے آتی ہے۔ عوام نے گئس کی عدم فراھمی گیس کے بلوں میں اضافے کوئلے اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایوان صحافت کی ٹیم کو بتایا کہ شہر بھر میں گئس کا پریشر چوبیس گھنٹے کم ہوتا ہے اور لکڑی چھ سو روپئے فی من جبکہ کوئلہ 1800 فی من فروخت ہورہا ہے جسکو استعمال غریب افراد کے لئے نا ممکن ہے، شہریوں نے حکومت کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے پریشر میں اضافہ کرکے سردیوں میں اس عذاب سے بچایا جائے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses