پریس کلب بہاول پور کے الیکشن 2014ء پر امن ‘ صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ اور شیڈول کے مطابق ہی ہونگے

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) معروف صحافی و امیدوار برائے صدارت محمد سلیم چوہدری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پریس کلب بہاول پور کے الیکشن 2014ء پر امن ‘ صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ اور شیڈول کے مطابق ہی ہونگے جبکہ حسب ضابطہ کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن کمیٹی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ‘ اسی طرح الیکشن کی پولنگ 20جنوری کو ہو گی اور اس سلسلہ میں انتظامیہ کو پہلے سے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے جن کا بھر پور تعاؤن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند صحافی جو اپنے آپکو نامور و جید صحافی تصور کرتے ہیں اور نئے آنیوالے صحافیوں کیلئے آڑ بن چکے ہیں ‘ اُن میں خود بھی عدم استحکام ‘ جعل سازی اور خود غرضی پائی جاتی ہے اور حال تو یہ ہے کہ ان میں افراد میں شامل رانا عبدالسلام ‘ اے مجید گل ‘ امین عباسی ‘ شاہد اختر بلوچ ‘ نصیر احمد ناصر ‘ اطہر فاروق اعوان ‘ امین باسط ‘ جلال الدین بھٹی اور احمد علی بلوچ کسی بھی میز یا جگہ پر آمنے سامنے بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے بلکہ تمام ہی صدارتوں کے خواہشمند رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہم تمام نئے پرانے صحافیوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور اگر ان میں کوئی بھی باصلاحیت ہے تو مذکورہ بالا افراد کو ایک ٹیم کی شکل میں لیکر میرے پاس آئیں ‘ میں خود انکے ساتھ چلنے کو تیار ہوں مگر وہ پریس کلب میں امن ہرگز نہیں کر سکیں گے ہاں اگر ان افراد کو پریس کلب کی بنیادی رکنیت ہی ختم کر دی جائے تو پریس کلب میں امن ایک سال تو دور کی بات ہے چھ ماہ میں ہی امن ہو جائیگا اور صحافیوں کیلئے تمام مراعات اور صحافی کالونی جیسے خواب پورے ہو سکیں گے ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses