پرائمری سکولوں میں تعلیم کے معیا ر کی بہتری عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں

وہاڑی ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) شازیہ انور ایلیمینٹری وہاڑی نے کہا ہے کہ پرائمری سکولوں میں تعلیم کے معیا ر کی بہتری عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں یونین کونسل نمبر 7کے پرائمری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان پرSPO آواز فورم اور وومن ذون وہاڑی کے زیر اہتمام منعقدہ پرگرام میں کیا۔اس موقع پر یونین کونسل 7کے پرائمری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کے ساتھ ساتھ SMCکے ممبران نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے سکولوں سے متعلقہ مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس کے علاوہ شرکاء سے رمشاء حبیب ،فہیم رضا ، وقار عظیم اور عظمیٰ سلیم نے خطاب کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses