ضلع بھر میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی پی اوسرگودھا راجہ بشارت محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ 1472 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ کل 1472 پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مرکزی جلوس کے روٹ کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses