انٹر کے امتحان کیلئے داخلہ کاشیڈول جاری کر دیاگیا

ڈیرہ غازیخان(انویسٹی گیشن ٹیم) .ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر ا ہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ ؍ سیکنڈ، کمبائنڈ ، لینگوئج کے سالانہ اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ضمنی امتحانات 3 مئی سے شروع ہوں گے . یہ بات ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی . انہوں نے کہاکہ انٹر کے امتحان کیلئے داخلہ کاشیڈول جاری کر دیاگیاہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 24 جنوری سے 13 فروری ، دوگنا فیس کے ساتھ 14 سے20 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 21 سے 28 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے . پرائیویٹ امیدواروں کیلئے داخلہ فارم 15 جنوری سے بورڈ کی حدود میں واقع حبیب بنک کی برانچوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ دیگر امیدوار اپنے ادارہ اور بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 21 جنوری کو کیا جائے گا .

0 comments

Write Down Your Responses