مشاعرے ہماری علاقائی ثقافت کا بھی حصہ ہیں

وہاڑی ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) وزیر اعلی پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت ضلعی دفتر اطلاعات وہاڑی کے زیر اہتمام ٹی ایم اے وہاڑی کے تعاون سے ٹی ایم اے ہال میں ایک محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جس کی صدارت کرتے ہوئے ایم پی اے و کنوینےئر تحصیل یوتھ سپورٹس کونسل وہاڑی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ مشاعرے ہماری علاقائی ثقافت کا بھی حصہ ہیں اور پنجاب حکومت نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں ہر ممکن مواقع فراہم کر رہی ہے محفل مشاعرہ میں ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم اور اے ڈی سی علی عنان قمر مہمان خصوصی تھے۔محفل مشاعرہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی مہر شیر بہادر لک ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار وہاڑی شہزاد نواز چودھری،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین ، صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ،پروفیسر محمد علی زیدی ،ٹی ایم او میاں محمداظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے میاں جہانزیب یوسفزئی۔صداقت خان، سماجی راہنماء نوشین ملک ، قمر نقوی،یاسمین فاطمہ، حبیب اللہ گجر،احسان باری بھی موجود تھے محفل مشاعرہ میں مقامی شعرا برکت اللہ برکت ، اشفاق احمد اشفاق، شیخ مجید سالک ، تنویر سیٹھی،ملازم حسین شیرازی، رجب بلال، رانا اصغر علی اصغر،اسحاق جالندھری ،محمد حارث، اور محمدعظیم آذرنے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے داد وصول کی مشاعرہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔نقابت کے فرائض معروف ادیب و شاعر علی حسین جاوید نے انجام دےئے ۔اس دوران مقامی شعرا الحاج رشید ارشد، افضل ہاشمی، ندیم اکبر ندیم ، مبشر ناصر حجازی، ساجد جکھڑبھی موجود تھ

0 comments

Write Down Your Responses