جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کو روکنے کی کوشش پر شرپسند شخص گرفتار، مقدمہ درج

میاں چنوں (رضا حسین جعفری تحصیل انویسٹی گیشن انچارج سیل)نواحی گاؤں92پندرہ ایل میں جشن عید میلاد نبی ﷺ کا جلوس مختلف راستوں ہوتا ہوا جنڈیالی بنگلہ میں جلوس میں شامل ہونے کیلئے جب 91پندرہ ایل سے گزرا تو ایک شر پسند شخص ارشاد ولد رفیع قوم شیخ نے جلوس کو روکنے اور شر پھیلانے کی کوشش کی،اس دوران جلوس کے شرکاء کے اس شخص سے جھگڑا ہوگیا، ڈی ایس پی ملک اشرف پویس کی بھاری نفر ی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فوری کاروائی کرتے ہوئے،اس شرپسند شخص کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

0 comments

Write Down Your Responses