سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

شارجہ(انویسٹی گیشن ٹیم)  سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اورگرین شرٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر114 رنزبنالئے۔ 
شارجہ کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی نا مکمل اننگ کا آغاز 19 رنز بغیر کسی کھلاڑی آؤٹ کے شروع کیا تو خرم منظور 14 اور احمد شہزاد 5 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، خرم منظور 52 رنز بنا کر شامندا ایرنگا کا شکار بنے جبکہ احمد شہزاد 58 رنز پر اظہر علی کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ 428 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی، سری لنکا کی جانب سے دل روان پریرا نے 95 اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 91 رنز اسکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور محمد طلحہ نے 3،3 اور سعید اجمل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses