گاڑیوں کےشوقین افرادکےلئے اب ڈبہ پیک گاڑی حاضرہے

اٹلی (انویسٹی گیشن ٹیم ) اٹلی نے گاڑیوں کےشوقین افرادکےلئے اب ڈبہ پیک گاڑی حاضرہے جسےآپ ضرورت پڑنےپر نہ صرف سڑک پردوڑاسکتےہیں بلکہ اسے کھول کراورڈبہ بندکرکےکہیں بھی اپنے ساتھ لے جاسکتےہیں۔
او ایس وہیکل کےنام سےبنائی جانے والی یہ گاڑی آپ باآسانی گھرمیں تیارکی جاسکتی ہے۔جب کبھی آپ کا موڈ فرینڈز یا فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کاہو تو بس ڈبہ کھولیئے بلاکس کی مانند گاڑی کےپرزہ جات کو 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں جوڑئیے اورسڑک پردوڑاتے پھیریئے۔
پٹرول اوربیٹری دونوں پرچلنے والی اس گاڑی کے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کےبیٹھنے کی گنجائش ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses