بہاول پور پریس کلب بہاول پور کے سالانہ انتخابات 2014ء کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا ‘

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بہاول پور پریس کلب بہاول پور کے سالانہ انتخابات 2014ء کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا ‘ سینئر صحافی بابو خان طاہر کی ناگہانی وفات پر کاغذات نامزدگی کا عمل کچھ گھنٹے روک دیا گیا ‘ آج بھی ایک درجن سے زائد صحافیوں نے مختلف عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل و جمع کرائے ‘ انتخابات انتظامیہ ‘ پولیس اور سول سوسائٹی کے تقریباً ایک سو سے زائد افراد کی نگرانی میں ہونگے ‘ چیئرمین الیکشن کمیٹی قاری عطاء اللہ آزاد کی صحافیوں سے گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق بہاول پور پریس کلب بہاول پور کے سالانہ انتخابات 2014ء کیلئے حب ضابطہ کاغذات نامزدگی کا سلسلہ تیسرے روز بھی زور و شور سے جاری رہا تاہم سینئر صحافی بی کے طاہر کی ناگہانی وفات اور انکے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کچھ گھنٹوں تک الیکشن 2014ء پریس کلب کا عمل معطل رہا ۔ ممبران الیکشن کمیٹی حاجی محمد سلیم رضا اور سیّد اختر پرویز کے مطابق آج تیسرے روز صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم حاصل و جمع کرائے اور شیڈول کے مطابق فیسیں بھی ادا کیں جبکہ چیئرمین الیکشن کمیٹی قاری عطاء اللہ آزاد نے بتایا کہ بہاول پور پریس کلب میں منصفانہ ‘ غیر جانبدارانہ سالانہ انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں بہاول پور سے تعلق رکھنے والے حقیقی و عامل صحافی جوک در جوک حصہ لے رہے ہیں ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی و ممبران الیکشن کے مطابق سال 2014ء کے انتخابات کو حقیقی و منصفانہ و غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ایک سو سے زائد افراد کو دعوت نامے دیئے جا رہے ہیں جو 20جنوری 2014ء پولنگ والے دن پریس کلب کے انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے غلط اندراج کی درستگی یا کسی صحافی کا نام رہ جانے والے صحافیوں ( جنہوں نے پریس کلب کے اکاؤنٹ میں 300روپے فیس جمع کرا دی ہو ) صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک پریس کلب بہاول پور میں قائم الیکشن آفس میں شکایات درج کرا سکتے ہیں اور یہ سلسلہ 8جنوری تک جاری رہے گا جسکے بعد کسی بھی قسم کا کوئی عذر اعتراض قابل قبول نہ ہوگا ۔

0 comments

Write Down Your Responses