شہر قائد میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سندھ حکومت نے شہر قائد میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔  راچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے روایتی طور پر اس کا بدلہ عوام سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت شہر میں آج رات 12 بجے سے آئندہ 30 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم 12 برس سے کم عمر بچے، خواتین، بزرگ شہری اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے شہر بھر میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17بے گناہ شہریوں کو موت کی نیند سلادیا تھا جبکہ  جمعے کے روز بھی مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار شر پسندوں نے دستی بم حملے کئے تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses