بہاول پورچوک فوارہ کا نام ختم نبوت چوک رکھنے کا حکم

بہاول پور (انویسٹین گیشن ٹیم ) شہریوں کا اظہار تشکر ‘عدالت عالیہ کا یاد گار فیصلہ ‘ چوک فوارہ کا نام ختم نبوت چوک رکھنے کا حکم ‘ پندرہ یوم میں ٹی ایم اے اور سیکرٹری بلدیاتی کوعملدر آمد اور تکمیلات کرنے کا حکم ‘ فوارہ چوک سے چھوٹے مجسمے بھی ہٹانے کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق چوک فوارہ کا نام ختم نبوت چوک سے موسوم کرنے کیلئے عرصہ دراز سے ہزاروں شہریوں اور عاشقان مصطفی کی طرف سے قرار دادیں منظور کی گئی کہ بہاول پور ہائیکورٹ نے 1935ء میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا اور پھر قادینت کیخلاف تحریک میں بھی چوک فوارہ کو مرکزی حیثیت حاصل رہی جسکی بناء پر مذکورہ نام رکھ دیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں سست رفتاری کا مظاہرہ کر رہی تھی جس پر شہری محمد اشفاق نے رٹ پٹیشن نمبری 7606عدالت عالیہ میں دائر کی ۔ گذشتہ روز اسکی سماعت مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کی اور فریقین کے دلائل سماعت کرنیکے بعد مذکورہ رٹ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے چوک فوارہ سے چھوٹے مجسمے بھی ہٹائے اور اسکام نام ریکارڈ میں ختم نبوت چوک تحریر کر کے پندرہ یوم کے اندر سیکرٹری بلدیاتی کے پاس عملدر آمد کیلئے ارسال کرے ۔ عدالت عالیہ کے فیصلے پر ہزاروں شہریوں نے ‘ اس فیصلہ کو یاد گار فیصلے سے تعبیر کیا اور اہل اسلام کو مبارکبادیں بھی دیتے رہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses